بھارت میں ماں کے انتقال پر ڈپریشن میں جانے والی بیٹیاں لاش کے ساتھ ایک ہفتے تک رہتی رہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں دو نوجوان خواتین ماں کی لاش کے ساتھ گھر میں ایک ہفتے تک رہیں کیونکہ وہ موت کے بعد افسردہ تھیں اور ان کے پاس آخری رسومات کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔
واقعہ 31 جنوری کو پولیس سے رجوع کرنے کے بعد سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق 45 سالہ خاتون 23 جنوری کو نیند سے بیدار نہیں ہوئی اور بیٹیوں کو معلوم ہوا کہ ان کی سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے سے ان کی موت ہوگئی، وہ ڈپریشن کی وجہ سے اپنے گھر کے اندر ہی رہیں، تب سے دروازے بند تھے۔
بیٹیوں کی عمر 25 اور 22 سال بتائی گئی ہے جنہوں نے ایم ایل اے کے کیمپ آفس میں بتایا کہ ان کے پاس ماں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔
نوجوان خواتین انٹرمیڈیٹ اور ڈگری تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کسی فرم میں سیلز کا کام کرتی تھیں۔
پولیس نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں کئی سال پہلے چھوڑ دیا تھا اور ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے اور ان کے قریبی رشتہ دار بھی نہیں ہیں۔