بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہر قائد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ایک زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں امن خواب سا بنتا جارہا ہے، آج بھی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، دوسری جانب رینجرز اور پولیس کارروائی کے دوران اسی سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب فائرنگ سے عمران نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی اور لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، نیو کراچی میں گودھرا اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے چھاپے کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا، ساوتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں سے تئیس ملزمان اور ایسٹ زون پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی موبائل فون اور رکشا برآمد کرلیا۔

رینجرز نے گلشن اقبال، غریب آباد، گڈاپ، گلشن معمار، لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، چنیسر گوٹھ، ماڈل کالونی اور نرسری میں چھاپوں کے دوران پچیس ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلی۔

 

اہم ترین

مزید خبریں