اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم  نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسروں آدم عظیم اور ان کے بھائی حسن عظیم نے فتوحات اپنے نام کرلیں۔

Boxer adam azeem

لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کے ایک مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم کے بھائی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔

حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی، انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی، مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔

لندن کے ویمبلے ارینا میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شاندار کارکردگی پر باکسرز کو دل کھول کر داد دی۔

ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرآدم عظیم اور قازقستان کے باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔

مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے اپنے مدمقابل قازق باکسر لیپی نیٹس کو مسلسل وار کرکے زمین پر گرا دیا۔

مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں بھی آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا تاہم آدم عظیم نے کھیل کے نویں راؤنڈ میں قازق باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کو شکست دے دی۔

واضح رہے کہ آدم عظیم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں