لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانوی باکسر آدم عظیم لہ جیت پر کہا کہ مجھے آدم پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
باکسر آدم عظیم کی جیت پر باکسر عامر خان نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔
ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے چیمپئن شپ جیت لی
باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے آدم عظیم پر فخر ہے، میں دبئی سے اپنے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لےکر پاکستان آؤں گا۔
باکسر آدم عظیم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو مبارک دیتی ہوں اور تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ماشا اللہ میرا بیٹا بہت اچھا کھیلا ہے۔
والدہ نے کہا کہ سب اسی طرح آئیں اور سپورٹ کریں، پاکستانی ہمیشہ آدم کو دعاؤں میں یاد رکھیں ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آدم نے چھوٹی عمر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام بنایا ہے۔
آدم عظیم والد محمد عظیم نے کہا کہ ہمارے خاندان، پاکستان اور برطانیہ سب کیلئے فخر کا موقع ہے، آدم مستقبل میں مزید مقابلے جیت کر لائے گا۔