اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

غیر قانونی طریقے سے یورپی ملک بھجوانے میں ملوث کئی گینگ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں کی نشاندہی پر سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر لوگوں کو اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بے نقاب ہو گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کی غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوششوں میں ناکامی پر بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے چار مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، جنہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ مسافروں کی شناخت احسن شبیر، محمد بشیر،عون محمداورحسیب خلیق کے نام سے ہوئی۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کے نام پی این آئی ایل میں شامل تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے عمرہ، وزٹ ویزے پر سعودی عرب، دبئی اور آذربائیجان کے لیے سفر کیا۔

مذکورہ مسافروں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ایجنٹوں نے مسافروں کو مذکورہ ممالک سے سینیگال بھجوایا اور پھر غیر قانونی راستوں سے سینیگال سے موریطانیہ بھیجا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی۔ تشدد کے واقعات، کشتی حادثے کی بنیاد پر مسافروں نے سمندری راستے سے جانے سے انکار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لیے لاکھوں روپے میں معاملات طے کیے۔ اب ان مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات لے جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پشاور، بہاولپور اور گوجرانوالہ سے ہے۔ مسافروں کی نشاندہی پر ان ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں سے گزارش ہے بیرون ملک جانے کے لیے متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

واضح رہے کہ انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ کر اور غیر انسانی سلوک برداشت کرنے کے بعد آزاد کرائے جانے والے سات پاکستانی ڈی پورٹ ہوکر گزشتہ دنوں اسلام آباد آئے تھے اور وہاں ایف آئی اے امیگریشن کی انسانی اسمگلنگ سیل نے حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔ متاثرین میں زخمی بھی شامل تھے، جنہیں انسانی اسمگلرز کے تشدد سے شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا عمران ٹوٹے ہاتھوں کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں