آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا اس اہم ترین میچ کے ٹکٹ کب ملیں گے تاریخ آ گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آ رہا اور اس کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہوگا جو دبئی میں 23 فروری کو شیڈول ہے۔ شائقین کرکٹ اس میچ کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے بے تاب ہیں۔
اس کے ٹکٹ کب اور کہاں ملیں گے؟ یہ اب میزبان بورڈ پی سی بی نے اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے متحدہ عرب امارات (دبئی) میں بھارت کے میچز 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو شیڈول ہیں اور ان میچز کے ٹکٹوں کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 28 جنوری سے چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی بُکنگ کا آغاز کردیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی ٹکٹس کی چند گھنٹوں میں فروخت، پی سی بی کا اہم بیان آگیا