پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہود علوی ایک ممتاز پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایت کار ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے بوم آپریٹر سے کیا اور اداکاری کی طرف منتقل ہو گئے۔
اداکار شہود کی شادی صائمہ شہود سے ہوئی اور ان کی تین بیٹیاں اریبہ، سجل اور اریجہ ہیں، ان کی بڑی بیٹی اریبہ شادی شدہ ہے تاہم اب ان کی دوسری بیٹی اریجہ کی شادی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
شہود علوی نے اپنی بیٹی ع اریجہ ریجہ کی شادی کی خوشی میں ستاروں سے سجی تقریب میں جشن منایئی، شوبز برادری سے تعلق رکھنے والے ان کے تمام دوستوں نے اریجہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
شادی میں شرکت کرنے والوں میں جویریہ سعود، سعود قاسمی، ندا یاسر، یاسر نواز، محب مرزا، جویریہ عباسی، ژالے سرحدی، عدنان جیلانی، صائمہ قریشی اور دیگر شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بیٹی کو سرخ رنگ کے انتہائی حسین روایتی عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے، دلہن کا روایتی انداز، جیولری اور سادہ سی مہندی سوشل میڈیا صارفین سے خوب داد سمیٹ رہی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دلہن اپنے والدین کے ہمراہ وینیو میں داخل ہوتی ہیں، اس موقعے پر ان کے دوست و احباب بھی نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram