آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ خریدنے کے منتظر شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹکٹ فروخت کی تاریخ اور مقامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت کے لیے تاریخ اور مقامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت پیر 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق 3 فروری کی شام 4 بجے سے پاکستان میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ 26 شہروں میں نجی کوریئر سروس ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر