زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر رسی پر چہل قدمی تو دیکھی ہوگی لیکن مہم جو جوڑے نے ایئر بلونز کے درمیان ہزاروں فٹ بلندی پر چہل قدمی کر ڈالی۔
یہ کارنامہ جرمن سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے انجام دیا، جنہوں نے ایئر بلونز (غباروں) کے درمیان معلق رسی پر زمین سے 8202 فٹ کی بلندی پر چہل قدمی کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق فریڈی کوہنے اور لوکاس رائڈرنگ نے زمین اور آسمان کے درمیان 8202 فٹ کی بلندی پر سلیک لائن کے پار چل کر سابقہ 6236 فٹ کی بلندی پر رسی پر چلنے کا ریکارڈ توڑا۔
مذکورہ رسی پر پہلے لوکاس آرملر اور پھر فریڈی کوہنے نے چہل قدمی کی، اس موقع پر لوکاس توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے رسی سے نیچے بھی گرے، تاہم حفاظتی بیلٹ کے باعث دوبارہ رسی پر آ کر اپنا مشن مکمل کیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارملر نے کہا کہ عالمی ریکارڈ توڑنے کی اہم کوشش کافی مشکل تھی اور بہت دباؤ تھا، تاہم یہ دباؤ ختم ہوا تو ورلڈ ریکارڈ بھی قائم ہوا جو میری زندگی کا شاندار لمحہ ہے۔