ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ بریک اپ کے بعد فلم ‘میرے شوہر کی بیوی‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران شادی کے منصوبوں سے متعلق بتادیا۔
سنگھم اگین میں ارجن کپور کے کردار کو پذیرائی ملی تھی، اس کے بعد بالی ووڈ اداکار اپنی آنے والی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے ساتھ سینما اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہیں، فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران ارجن نے اپنی شادی کی بارے میں صحافی کے سوال کا جواب دیا۔
ایونٹ کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ارجن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی ہوگی تب آپ سب کو بتا دونگا، آج تو فلم کے حوالے سے بات کرنے کا کا موقع ہے۔
ارجن کپور نے کہا کہ میرا خیال ہے فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بات کرنے کا کافی موقع دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب صحیح وقت آئیگا تو مجھے کوئی جھجھک نہیں ہوگی، میں ایک شخص کے طور پر کیسا ہوں یہ آپ سب جانتے ہیں۔
بونی کپور کے بیٹے ارجن نے کہا کہ ابھی ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے بارے میں بات چیت کریں، پھر میری بیوی کا جب وقت آئے گا تب اس کے بارے میں بات کر لیں گے۔
خیال رہے کہ ماضی میں انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، صحافیوں کو دیکھ کر اداکار کا کہنا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو‘ اور مسکرانے لگے تھے۔
ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا تھا پھر وہ ساتھ ہی پبلک مقامات پر نظر آنے لگے تھے اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔