پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

نتین یاہو کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش، اہلیہ سارہ کیخلاف بھی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم نتین یاہو کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مین رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں اہلیہ سارہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسٹیٹ اٹارنی کے دفتر سے اپوزیشن رہنما کو ارسال کیے گئے خط میں بتایا گیا کہ اسرائیلی پولیس سارہ نیتن یاہو سے تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی

ڈیموکریٹس کے کنیسٹ ممبر نعمہ لازیمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خط پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات 26 دسمبر کو شروع کی گئی۔

خاتون اول پر الزام ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل، ان کے نائب اور اپنے شوہر کے مخالفین کو ہراساں کرنے کیلیے احتجاجی مظاہرے کروائے۔

اسٹیٹ اٹارنی کے دفتر نے مزید کہا کہ تحقیقات اسرائیلی پولیس اٹارنی کے دفتر کے سائبر ڈپارٹمنٹ کے ہمراہ کر رہی ہے۔

دسمبر 2024 میں اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے کے خلاف کرپشن تحقیقات میں بیان ریکارڈ کروایا تھا، انہیں تین الگ الگ مقدمات رشوت ستانی، دھوکا دہی اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سامنا ہے۔

مقدمے کی سماعت مئی 2020 میں شروع ہوئی تھی اور کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں