نیٹ فلکس کی مقبول کوریائی ویب سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کی باصلاحیت اداکارہ لی جو سل (Lee Joo Sil) 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لی جو سیل کو حال ہی میں ویب سیریز کے سیزن 2 میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے پارک مال سون نامی کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکویڈ گیم سیزن 3 کا انتظار کرنے والے شائقین کیلیے بڑی خوشخبری!
وہ اس میں ہوانگ جون ہو کی والدہ اور ہوانگ ان ہو کی سوتیلی والدہ کے روپ میں نظر آئیں۔ اسکویڈ گیم میں ان کی پرفارمنس کو ہر کسی نے سراہا اور وہ مداحوں کی محبوب شخصیت بن گئی تھیں۔
لی جو سیل ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اگرچہ بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی لیکن موذی مرض نے پلٹ کر وار کیا اور وہ چل بسیں۔ اداکارہ کی آخری رسومات شنچون سیورینس اسپتال میں ادا کی جائیں گی۔
لی جو سل کی موت فلمی صنعت کیلیے ایک دھچکا ہے لیکن فنون لطیفہ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
گزشتہ روز نیٹ فلکس نے ایک ایونٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسکویڈ گیم کا تیسرا اور آخری سیزن 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔