پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کئی سالوں سے بہت دوست ہیں اور انہوں نے کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔
گزشتہ دنوں دونوں نے باضابطہ طور پر منفرد انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں دلہنیا کبریٰ خان اور دلہا گوہر رشید کو ڈانس کرتے اور یوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح کس ملک میں ہوگا؟
کبریٰ نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں منفرد جوڑے پسٹل رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا جبکہ گوہر اس ایونٹ میں گرین کرتہ پاجامہ اور گرین شال میں نظر آرہے، دونوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ ہلاگُلا کرتے اور خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فینز کی جانب سے شوبز انڈسٹری کے اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکار و کانٹینٹ کریئٹر خاقان شہنواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گوہر رشید، شہزاد شیخ اور عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں خاقان شہنواز نے ایونٹ کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ڈھولکی بجنے کا ٹائم ہے‘۔