بھارت کے پونے میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا، جس کے بعد ظالم شوہر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بنائی اور اسے اپنے آفس کے سوشل میڈیا گروپ پر پوسٹ کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، افسوسناک واقعہ بدھ کو جوڑے کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق زخمی بیوی نے مدد کے لیے پڑوسیوں کو پکارا، جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال منتقل کیا، مگر خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پونے میں کھراڈی کے علاقے میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح تقریباً 4.30 بجے شیوداس گیتے (37) اور اس کی بیوی جیوتی گیتے (27) کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد ملزم شوہر طیش میں آکر اپنی کو قتل کردیا۔
مقامی لوگ خاتون کو اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد شیوداس نے اپنے فون پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی، اور اسے اپنے آفس کے گروپ پر پوسٹ کردیا۔
بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی
بھارت کے پونے میں پیش آنے والے قتل کے اس اندوہناک واقعے کے بعد مذکورہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں کی جانب سے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔