پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

ایلون مسک نے ”یو ایس ایڈ“ کو مجرم تنظیم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یو ایس ایڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایلون مسک کی ٹیم کو محفوظ مقامات تک رسائی دینے سے انکار پر مسک برھم ”یو ایس ایڈ“ کو مجرم تنظیم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی ”یو ایس ایڈ“ کو بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے دو اعلیٰ سیکیورٹی افسران کو جبری چھٹی پر بھیج دیا۔

مسک نے اپنے بیان میں سخت الفاظ میں کہا، ’وقت آ گیا ہے کہ اسے ختم کر دیا جائے‘۔ یو ایس ایڈ میں اصلاحات ممکن نہیں، اسے بند کرنے کے مرحلے میں ہیں، صدر ٹرمپ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، وہ فیصلے سے متفق ہیں۔

دوسری جانب ایکس کے مالک کے سیلوٹ کے اشارے کو سوشل میڈیا صارفین نے نازی سیلوٹ سے مشابہ قرار دے دیا۔

کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کے دوران ایلون مسک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کو اپنے سینے پر مارا، اپنی ہتھیلی نیچے اور انگلیوں کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے بازو کو ہوا میں سیدھا بلند کیا۔

مسک نے اس کے بعد اپنے پیچھے موجود ہجوم کی جانب مڑ کر دوبارہ یہی اشارہ کیا، یہ نازی سیلوٹ کی طرح لگتا ہے، اور فاشزم اور عدم برداشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارف پیٹریاٹ ٹیکس نے ٹویٹ میں لکھا کہ مسک نے یکے بعد دیگرے نازی سلیوٹ کیے، پاپ فلاپ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایلون مسک اور ہٹلرکے سیلوٹ والی تصویر شیئر کی۔

جنین میں اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 6 فلسطینی شہید

مسک نے اپنی جوابی پوسٹ میں لکھا کہ اعتراض کرنے والوں کو بہتر اوچھے ہتھکنڈوں کی ضرورت ہے، ہر کوئی ہٹلر ہے والا حربہ بہت پرانا ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں