امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ثبوت فراہم کیے بغیر جنوبی افریقا پر الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقا کچھ طبقے کے لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے۔
ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتِ حال کی مکمل تحقیقات ہونے تک جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام مستقبل کی فنڈنگ روک دوں گا۔ اس معاملے میں امریکا جنوبی افریقا کے ساتھ نہیں ہے، ہم بھرپور کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا 2023ء سے جنوبی افریقا کو تقریباً 440 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا پابند ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر کی نئی ٹیرف پالیسی پر چین اور کینیڈا کے بعد اب جاپان کی جانب سے بھی تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔
جاپان کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، امریکی اقدام دنیا کیلئے خسارے کا سودا ہے۔
جبکہ امریکا میں قائم چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے امریکی ٹیرف پالیسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تجارت اور محصولات کی جنگ میں کسی کی فتح نہیں ہوتی۔
ترجمان چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس اقدام کا جواب دے گا، ٹیرف پالیسی سے امریکا کے اندرونی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
ترک صدر نے رواں سال کو ’عائلی برس‘ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا، امریکا کا اقدام دنیا کے لیے خسارے کا سودا ہے۔