منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

67 فیصد مریضوں کا سرکاری اسپتال میں علاج، صحت کا نظام بہتر ہوا، وزیراعلیٰ کےپی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہونے کا مطلب صحت کا نظام بہتر ہوا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150 ارب کا سرپلس بجٹ دیا، کرپشن میں ایسا کہاں ہوتا ہے، نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب تھی، کم کرکے 5 ارب پر لائے، انکوائری کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے امن وامان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار تھا، ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں 49 فیصد اضافے کا مطلب گورننس اچھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صحت کارڈ بند، 20 ارب کے بقایاجات تھے ہم نے اسے بحال کیا، آؤٹ آف اسکول چلڈرن کا بھی غلط بتایا گیا، اصل بچے بہت زیادہ تھے۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ آرمی چیف نے این ایف سی سے متعلق میٹنگ بلانے کی یقن دہانی کرائی ہے، آرمی چیف کی یقین دہانی کی وجہ سے این ایف سی معاملہ عدالت نہیں لےکر گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنی ٹرانسمشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 60 سال سے اوپر والوں کو 5 لاکھ، اس سے کم عمر والوں کو 10 لاکھ روپے ملیں گے، پنجاب کا بجٹ خسارہ 146 ارب روپے ہے، ہمارا سرپلس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں