شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کے بھائی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بھائی کی شادی میں بہن کے لباس کی شان۔‘
درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں سے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی سادگی ہی آپ کی خوبصورتی ہے۔‘ دوسرے صارف نے انہیں ڈرامہ انڈسٹری کی ملکہ قرار دیا۔
اس سے قبل پروگرام میں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا تھا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔
جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا تھا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔
اداکارہ کہنا تھا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم کیسی تیری خود غرضی، پردیس، بھڑاس سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔