متحدہ عرب امارات میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 3.75 درہم اضافے کے بعد قیمت 339.75 درہم ہو گئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 3.5 درہم اضافے کے بعد بڑھ کر 314.75 درہم ہو گئے۔
اس کے علاوہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 3.25 درہم اضافے کے بعد 304.50 اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 3.25 درہم اضافے کے بعد 61 درہم تک پہنچ چکے ہیں۔
سونے اور زیورات کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اس کی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فی الحال نئے زیورات کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔
بڑھتی قیمت نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو سونے کے بسکٹس اور سکوں کی فروخت جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کی فروخت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔