منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی کے ارکان بھی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کےارکان بھی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان ہیں ، رکن شیر علی ارباب کا کہنا ہے کہ فائیو جی چلنا تو دور فون پر انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انٹرنیٹ مسائل پرارکان برہم ہوگئے اور کہا ملک میں اکثرجگہوں پرانٹرنیٹ نہیں ہے۔

جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ کمپنیوں کو کچھ جگہوں پر پابند کرتے ہیں کہ ٹاورلگائیں تو رکن احمدعتیق کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب معاملے کو ذاتی نہ لیں، انہیں ریگولیٹ کرنا آپ کی ذمےداری ہے۔

رکن شیر علی ارباب نے کہا کہ چھ سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو سترہ سو ارب کا ریونیو دیا، فائیو جی چلنا تومحال فون انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں : اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا بھارت میں مودی حکومت نے پینتس لاکھ کلومیٹرفائبربچھائے، یہاں حکومت نےٹیلی کام سیکٹرمیں ایک پیسہ نہیں لگایا۔

شیرعلی ارباب نے چیئرمین پی ٹی اے سے مکالمےکرتے ہوئے کہا کہ یہ قائمہ کمیٹی ہے، لہجہ ایسا نہیں رکھنا چاہیے. ان کیمرہ اجلاس بلائیں، پھرکوئی ایسی ٹون رکھے گا توہینڈل کرنا آتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا اسٹارلنک سے معاملات حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ رواں سال جون تک سروس دستیاب ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں