بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے پہلی بار اہم درخواست کی ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس’ایونٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے آریان خان کے پہلے ڈائریکشنل پروجیکٹ ’The BA***DS of Bollywood‘ کا باضابطہ اعلان کیا۔
کنگ خان نے اس دوران پاپارازیوں کے سامنے فیملی فوٹوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، جبکہ ساتھ ہی اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ آریان خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کو وہی پیار دیں جو انہیں ملا ہے۔
View this post on Instagram
کنگ خان نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ گزارش اور بہت دل سے میری تمنا ہے کہ میرا بیٹا جو ڈائریکشن میں اپنا پہلا قدم رکھ رہا ہے، اور میری بیٹی جو اداکارہ بن رہی ہے، ان سب کو بھی 50 فیصد پیار بھی اگر یہ دنیا دے دے جتنا مجھے دیا ہے تو میں خوش ہوجاؤں گا۔
کنگ خان نے کہا کہ میں نے اپنی حسِ مزاح اور مزاحیہ مواد تخلیق کرنے کی مہارت آریان خان کے سپرد کردی ہے۔
سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ مجھے مزاحیہ چیزیں پسند ہیں، لیکن میرے مذاق پر لوگ برا مان جاتے ہیں، انہیں تکلیف محسوس ہوتی ہے، اس لئے میں نے مذاق کرنا ختم کردیا ہے، میں نے یہ وراثت اپنے بیٹے کے سپرد کردی ہے۔