منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

ایشیا کی معروف اداکارہ نمونیا کے باعث چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

تائی پے: ایشیا کی معروف اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث 48 سال کی عمر میں جاپان میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی باربی شُو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو کی زد میں آگئی تھیں، جس کے سبب انہیں نمونیا ہوگیا تھا، ان کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ برسوں کے دوران صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔

1990 کی دہائی کے وسط میں شوبز انڈسٹری میں بگ ایس کے نام سے مقبول باربی شو ایس او ایس نامی بینڈ کے سبب مشہور ہوئی تھیں، جس میں ان کی بہن بھی ان کے ساتھ شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق باربی شو 2001 میں معروف ٹی وی سیریز ’میٹیور گارڈن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

2022 میں معروف اداکارہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد شوبز انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اداکارہ کے انتقال پر چینی شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا بھی چل بسیں تھیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ملک بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی تھیں لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

سال 2017میں انہیں ”ملٹی پل مائیلوما”نامی بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی معروف گلوکار کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ 25 اکتوبر سے اسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج اور آخری دن وینٹی لیٹر پر تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں