پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

’گیس باؤزر سے 700کلو گیس چوری کرتے تھے‘،ملتان دھماکے کا مرکزی ملزم ڈرائیور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے باعث متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، اب اس سانحے کے مرکزی ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فیاض نامی ڈرائیور کے علاوہ اسے کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ڈرائیور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گیس باؤزر سے 700 کلو تک گیس چوری کرتے تھے، گیس چوری سے پہلے ہی باؤزر کے والو سے لیکیج ہونے لگی تھی،

ڈرائیور نے پولیس کو بیان میں مزید بتایا کہ باؤزر سے گیس لیک ہونے پر فرار ہوگیا تھا، آدھا کلومیٹر دور ناگ شاہ چوک کے قریب پہنچا تو دھماکا ہوا۔

ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی مچی تھی ، گیس باؤزر دھماکے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 39 افراد زخمی ہوئے تھے

ملتان کے فہد ٹاؤن میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزردھماکے سے پھٹا تھا اور ایل پی جی باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر بھی گرے تھے، کنٹینر گیس لیکج کے باعث پھٹا تھا۔

باؤزر پھٹنے سے لگنے والی آگ نے کئی گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں آگ اور دھماکے کی لپیـٹ مں آکر کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں