بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لائٹر سے اسٹنٹ دکھانے والا نوجوان منہ جلا بیٹھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سگریٹ لائٹر سے اسٹنٹ دکھانے والا شخص منہ جلا بیٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو صارفین کی جانب سے ’گھوسٹ رائڈر‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ لائٹر کے ساتھ اس کے ناکام اسٹنٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان دانتوں سے لائٹر کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے چہرے پر آگ لگ جاتی ہے۔

آگ بمشکل چند سیکنڈ تک ہی رہی لیکن یہ لمحہ دیکھنے والوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے کافی تھا۔

وائرل ویڈیو میں موجود نوجوان کسی بڑے حادثے سے بچ گیا اور اس کے ہونٹ کے قریب معمولی چوٹ آئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صازرف نے اسے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ حیران کن طور پر اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو لائٹر کے ساتھ نہ کھیلنے کا سبق بھی قرار دیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بھائی تھوڑی دیر کے لے گھوسٹ رائڈر بن گئے اور بتا رہے ہیں کہ وہ صرف ایک نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں