بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ لانے کیلیے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔
راکھی ساونت نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہانیہ عامر سے آپ کو پیار کیسے ہوا جس کی وجہ سے آپ پاکستان میں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل
انہوں نے بتایا کہ میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔
’شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن وہ ہٹ نہیں ہو پائیں۔ ماہرہ خان مجھے بھی پسند ہے لیکن اتنی خوبصورت نہیں ہیں جتنی ہانیہ ہیں۔‘
میزبان نے سوال کیا کہ آپ چاہتی ہیں پاکستانی اداکارہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں؟
راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میں سلمان خان سے کہہ رہی ہوں کہ آپ 10 ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کمائیں گے اگر آپ ہانیہ عامر کو اپنی فلم میں کاسٹ کرتے ہیں تو، ان کو مرکزی کردار کیلیے لیں۔
’ہانیہ عامر میری اچھی دوست ہیں مجھے پسند کرتی ہیں۔ انہیں میرے ویڈیوز پسند آتے ہیں، ان سے بہت جلد ملاقات ہوگی وہ میری شادی میں بھی آئیں گی۔‘