بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ جس نے سابق وزیراعظم کے بیٹے سے دوسری شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی اور اب۔۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ جس نے سپر ہٹ فلم کے بعد سابق وزیراعظم کے بیٹے سے دوسری شادی کی اور انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

فلم انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر فلموں سے بلندیوں کو چھو لیا اور چند نامور ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی پھر بھی ان کی ذاتی زندگی اکثر تنازعات کا شکار بن جاتی ہے، ناکام شادیوں سے نمٹنے سے لے کر اپنے کیریئر کو چھوڑنے تک ایسی ہی ایک اداکار رادھیکا کمار سوامی جو ناصرف کام کی وجہ سے بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہیں۔

رادھیکا سوامی نے 2002 میں وجے راگھویندر کے ساتھ فلم نیناگی سے اداکاری کا آغاز کیا، یہ فلم جو 1999 کی ملیالم ہٹ فلم نیرم کا رمیک تھی اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کنڑ فلموں میں سے ایک بن گئی۔

تاہم ان کی ذاتی زندگی کچھ ایسی تھی جس نے میڈیا کی توجہ حاصل کی، صرف 14 سال کی عمر میں رادھیکا نے 2000 میں بزنس مین رتن کمار کے ساتھ پہلی شادی کی۔

اس کے بعد 2007 میں رادھیکا نے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی سے شاعدی کی جس نے تنازع کو جنم دیا کیونکہ رادھیکا کے والد نے اس کی مخالفت کی تھی تاہم وہ 2015 میں الگ ہوگئے، ایچ ڈی سوامی نے اس سے قبل انیتھا کمار سے شادی کی تھی جن کے ساتھ وہ 1985 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ایچ ڈی کمارسوامی جون 2024 سے مرکزی کابینہ میں بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل دو بار کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

اپنی دوسری شادی کے بعد رادھیکا کمارسوامی نے پانچ سال کا وقفہ لیا اور 2013 میں فلموں میں واپس آگئیں۔ فلم انڈسٹری میں 25 سال سے زائد عرصے کے بعد رادھیکا کمارسوامی نے فلمیں پروڈیوس کرنے پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

 انہوں نے 2024 میں فلم بھیرا دیوی کے ساتھ اسکرین پر زبردست واپسی کی، جسے انہوں نے ناصرف اپنے بینر تلے بنایا بلکہ اس فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں