بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کردی گئی ہے، فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے نئے لوگو کی رونمائی کے حوالے سے پی سی بی آفیشل ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیرمعمولی سفر کے حوالے سے ایک بہترین خراج تحسین ہے، اسے جدید خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا۔

یہ نشان ٹورنامنٹ کے پُرجوش مستقبل کی علامت ہے، لوگو کا نمایاں عنصر چھ بولڈ لائنز ہیں، جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین کرتی ہیں جنھوں نے لیگ کو پرعزم طریقے سے آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

پی ایس ایل چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل لیگ نہیں قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ آخری گیند کے شاندارسنسنی خیز مقابلوں سے لے کر حیران کن سنچریوں تک ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ایسے ناقابل فراموش لمحات دیے ہیں جو کرکٹ کی لوک داستانوں کا حصہ بن چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

پچھلے نو سیزن کے دوران، ہم نے غیر معمولی ٹیلنٹ، ریکارڈ توڑ پرفارمنس اور ایک ایسی لیگ دیکھی ہے جس نے شائقین کو یکجا کیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔

خیال رہے کہ دنیا کی کامیاب ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک منعقد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں