اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی اداکارہ نین سکھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ثمر جعفری اور عینا آصف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دیگر کرداروں میں مایا خان، نین سکھ، ماریہ واسطی، آمنہ ملک، پارس مسروس ودیگر شامل تھے۔
’ مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی اور ماں جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر جعفری نے ادا کیا تھا اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 اور 20 سال تک ہے جبکہ نین سکھ نے کزن کا کردار نبھایا تھا جو فاخر میں دلچسی لیتی تھی اور اس کی دلچسپی نے کہانی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔۔
مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی تھی۔
تاہم اب نوجوان اداکارہ نین سکھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
شادی کے موقع پر نین سکھ نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے کریم کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔
نین سکھ کے اس نئے سفر پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔