افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈی جے براوو کا ریکارڈ توڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان اسپبر نے اپنے کیریئر کی 632ویں شاندار وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر مجموعی طور پر ڈی جے براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں : راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغان اسپبر کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔