بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک بھر میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی ٹین بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تکلیف کے پاسپورٹ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر آج 5فروری کو منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ریلی نکالی جائے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم راستوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں