جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر کے خوبصورت تصاویر جاری کر دیں۔

افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن جوڑے نے اس پر کبھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ ایک دوسرے کو دوست قرار دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

لیکن آج دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے 2020 اور 2023 میں ڈراموں میں ساتھ کام کیا تھا۔

جوڑے نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’بالآخر افراتفری کے عالم میں، میں نے آپ کو ڈھونڈ لیا‘۔

انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک کواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں ماورا حسین کی بہن عروہ حسین اور بہنوئی فرحان سعید بھی شامل ہیں۔

جنوری 2022 میں شادی سے متعلق سوال پر ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے رشتے سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے اردگرد کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کی اور اس رشتے کو خوبصورتی سے نبھایا ہے اور انہیں شہرت شادی کے بعد حاصل ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے جب احساس ہوجائے گا یا اتنی قابل ہوجاؤں گی کہ شوبز اور شادی میں توازن برقرار رکھ سکوں اور دونوں کو بہتر انداز میں نبھا سکوں گی تو شادی بھی کرلوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں