جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ٹیکس گھپلے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ٹیکس گھپلے کا انکشاف سامنے آیا، دینار انڈسٹریز اور ایم ڈی انڈسٹریز ٹیکس گھپلے میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے بڑی ٹیکس چوری پکڑ لی ، پی سی اے ساوتھ نے ٹیکس چوری پر کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

ڈائریکٹر پی سی اے شیراز احمد نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ٹیکس گھپلے کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں ایف آئی آر کے تحت دینار انڈسٹریز اور ایم ڈی انڈسٹریز ٹیکس گھپلے میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دینار اور میسز ایم ڈی لیسبیلہ حب میں کمپنی نے ٹیکس چوری کے ایک بڑے اسکینڈل میں شامل نکلیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے خلاف دسمبر 2024 میں ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی تحقیقات پر کام شروع کیا گیا ، تحقیقات میں متعقلہ کمپنیوں کی مشکوک سرگرمیوں کے شواہد حاصل ہوئے۔

ایف آئی ار درج ہونے کے باوجود دینار انڈسٹریز اپنی دھوکہ دہی کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ڈائریکٹر پی سی اے کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ ایم ڈی انڈسٹریز کے ساتھ ملی بھگت سے جنوری 25 میں 47 کنٹینرز کی جعلی برآمدات کی گئی، پی سی اے ساوتھ کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک ماہ میں برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ایم ڈی آئی کمپنی کے پاس مینوفیکچرنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی ، ایم ڈی انڈسٹریز کے نام سے دینار نامی کمپنی نے فراڈ سے بھاری مقدار میں مال برآمد کیا۔

متعلقہ کمپنی نے ایکسپورٹ فنانس ایکسم کے تحت 1560 میٹرک ٹن مال درآمد کیا، کمپنی نے صرف 111 ٹن مال برامد کیا اور تحقیقات میں 1449 ٹن مال موجود نہیں تھا۔

تحقیقات میں مختلف سامان کی مد میں 87 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مال غیر قانونی طور پر غائب کر دیا گیا ، جانچ کے مطابق مجموعی طور پر برآمد شدہ سامان کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ روپے نکلی۔

شیراز احمد کا کہنا تھا کہ کمپنیاں ڈیوٹی ٹیکس چوری میں 50 کروڑ روپے ملوث پائی گئی۔.

دینار کمپنی نے قومی خزانے کو فراڈ سے 47 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ایم ڈی انڈسٹریز نے فراڈ سے قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، دونوں کمپنیاں کے ایف بی آر کے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں معطل کردئیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں