بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات میں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت اور چینی وزیراعظم کی ملاقات گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی ، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، شرجیل میمن،ناصرشاہ، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اقتصادی راہداری کےدوسرے مرحلے پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کا پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں :صدر پاکستان اور چینی ہم منصب میں ملاقات
صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار اور گہری "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ” پر روشنی ڈالی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا، اعلامیہ
صدر نے علاقائی روابط ،اقتصادی ترقی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بی ٹوبی ، نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی ،اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کے قیام کیلئےعوامی ،ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔