جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی بھارت پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی چیمپئنز ٹرافی کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر بھارت پر برہم ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا اور بھارتی امپائرز نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

بھارت کی اس ہٹ دھرمی اور پاکستان کے خلاف کھیل میں ہمیشہ سیاست در لانے پر دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھارتی حکومت کے فیصلوں کی مذمت کرتے رہتے ہیں۔ اب شاہد آفریدی نے بھی بھارت کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی امپائرز کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ردعمل میں سابق قومی کپتان بوم بوم آفریدی نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت جاکر کرکٹ کھیلی۔ لیکن بھارت سے جس جواب کی امید تھی وہ نہیں ملا۔

سابق کرکٹ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ کھیل کے ذریعے ہی تعلقات بہتر بنائے جا سکتے ہیں، لیکن اگر نیت ہی نہ ہو تو وہ کام نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کی جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں میچز آفیشلز میں شامل نہیں کیا۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی سیاست در سیاست، ٹیم کے بعد امپائرز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں