امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کے متنازع بیان پر فلسطین کی کمسن لڑکی ماریہ حنون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔
غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے بعد اب اس خطہ پر قبضے کے بیان پر جہاں دنیا بھر سے اس حوالے سے امریکی صدر کی مذمت کی جا رہی ہے۔ وہیں ایک کسمن مگر بہادر فلسطینی لڑکی ماریہ حنون نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ننھی لڑکی ماریہ حننون امریکی صدر کے متنازع بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہپ سوال کر رہی ہے کہ "اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے؟”
ماریہ کہتی ہے ک جب آپ اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کر دیں گے تو پھر مجھے کیوں کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جاؤں۔
فلسطینی بچی نے ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں، سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے”۔
ماریہ نے ٹرمپ کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو جمہوری اور انسانی آزادی والی ریاست کہتی ہیں، مگر کس کی اور کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے غزہ والوں کو نقل مکانی کر کے دوسرے ممالک جانے کی کہا تھا اور گزشتہ روز غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان دیا تھا جس پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔