امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے ایک بار پھر سے امریکی نیوز چینل میں ملازمت کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل کی سی ای او سوزین اسکاٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 42 سالہ لارا ٹرمپ چینل پر ’My View with Lara Trump‘ کے نام سے شو کی میزبانی کریں گی۔
امریکی نیوز چینل کی سی ای او کا کہنا تھا کہ لارا ایک باصلاحیت کمیونیکیٹر ہیں، جن کی خواہش ہے کہ وہ ناظرین سے جڑ جائیں، وہ کامیاب کاروباری شخصیت اور کام کرنے والی ماں بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لارا کا شو ہر ہفتے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے نشر ہو گا، اس پروگرام میں تجزیے، سیاسی و دیگر رہنماؤں کے انٹرویوز، قومی معاملات پر گفتگو اور دن بھر کی ہیڈ لائنز گفتگو ہوگی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لارا کے اس پروگرام کے لیے ایک دوسرے پروگرام کو اتوار 10 بجے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنی آواز کو فاکس نیوز پر واپس لانے، امریکی عوام کے ساتھ براہِ راست بات کرنے اور اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو لارا 2020ء سے ’دی رائٹ ویو‘ نامی ایک ویب سیریز کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ انہوں نے 22-2021ء تک فاکس نیوز چینل میں معاون کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے میں کیا چیز دی؟
واضح رہے کہ لارا لی ٹرمپ سیاست میں بھی اپنا حصہ ڈالتی ہیں، جبکہ ان کی شادی ٹرمپ کے تیسرے بیٹے ایرک ٹرمپ سے ہوئی ہے۔