جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 چیلنج کر دیا، جس میں استدعا کی ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

مزید پڑھیں‌: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کےخلاف یوم سیاہ منانےکااعلان

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، عدالتی جائزہ لیا جائے، پی ای سی اے قانون آزادیِ اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل کیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے اور حکومتی سنسرشپ کو غیر محدود اختیارات دیتا ہے۔

پی ایف یو جے نے اپنے موقف میں کہا بغیر قانونی عمل کے جعلی خبروں کو جرم قرار دینا غیرآئینی اور آزادی صحافت پر قدغن ہے، یہ ایکٹ پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے پیکا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں