جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا 150 ڈے کیئر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں 150 ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں گھروں سے باہر ملازمت پیشہ خواتین کو جہاں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں ہی ایک بڑا چیلنج ملازمت کے ساتھ چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال بھی ہے۔

ملازمت پیشہ خواتین کے لیے یوں تو نجی سطح پر کئی ڈے کیئر سینٹرز قائم ہیں اور کراچی یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں بھی یہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تاہم سرکاری سطح پر ایسی خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اب سندھ حکومت نے بیڑا اٹھایا ہے اور صوبے بھر میں 150 ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے اس فیصلے کا مقصد خواتین کو بلا خوف اور مشکلات، جاب جاری رکھنے میں مدد دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت جیلوں میں قید ایسی ماؤں کے لیے بھی ایک ڈے کیئر سینٹر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں