جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں بمراہ نہ ہوئے تو ۔۔ روی شاستری نے بڑی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی دستیابی بھارتی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بھارتی فاسٹ بولر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ گزشتہ دو سیزن میں بھارت کے لیے ٹاپ پیسر رہے ہیں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی تمنا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کے لئے سو فیصد فٹ ہوں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب جسپریت بمرہ کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمر میں چوٹ لگی، بہت سارے ماہرین ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بمراہ کی شمولیت اور عدم شمولیت پر بات کی ہے۔

بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ 31 سالہ نوجوان کی غیر موجودگی سے بھارت کے لئے یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے امکامات کم ہوجائیں گے۔

روسی شاستری کا کہنا تھا کہ بمراہ کے فٹ نہ ہونے سے بھارت کے (چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے) امکانات 30 سے 35 فیصد کم ہوجائیں گے۔

بھارت کے سابق ہیڈ کوچ نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کے بڑے شیڈول کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ T20 ورلڈ کپ 2024 کی سیریز کے بہترین کھلاڑی کو فوری طور پر چیزوں میں جلدی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سب حیران

بمراہ کی حیثیت کے بارے میں بات کریں تو، وہ فی الحال بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے تحت ہیں، اور انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں