قذافی اسٹیڈیم لاہور چار ماہ کی انتھک محنت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے وزیراعظم شہباز شریف کل افتتاح کریں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے گزشتہ سال ملک کے تین اسٹیڈیمز کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کا کام شروع کیا گیا جو پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔
چار ماہ کی انتھک محنت کے بعد جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کل وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ اس موقع پر رنگا رنگ تقریب ہوگی جس میں نامور گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ لیزر لائٹ شو بھی ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس نصب، سرخ رنگ کی برسات
قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 8 اکتوبر 2024 کو شروع کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم اور گراؤنڈ کا عالمی معیار کا بنانے کے لیے کارکنوں نے دن رات ایک کر دیے۔
نئے اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزارکر دی گئی ہے۔ ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں نصب کی گئی ہیں جب کہ 480 ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب، ویڈیو وائرل
اسٹیڈیم میں پہلی بار ہاسپیٹیلی انکلوژر بھی بنایا گیا ہے۔ شائقین ٹکٹ خرید کر کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔ فینز کو بہترین ویو دینے کیلیے گراؤنڈ سے جالیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کے دو میچز بھی یہاں کھیلیں جائیں گے۔
’’قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک‘‘، پی سی بی نے خوبصورت ویڈیو جاری کر دی