چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آگاز کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔
بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ جانوں کا تحفظ اور حادثات کی روک تھام ہو۔