جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

لانڈھی ریلوے ٹریک پر باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟ عینی شاہدین نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔

گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔

ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور آپ کو ان کے قریب آنے کا پتا بھی نہیں چل سکتا۔

اس کے علاوہ، ٹریک پر چلنا یا ٹرین کی پٹریوں کے قریب ہونا بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو بہتر ہے کہ محفوظ جگہ پر کھڑے ہو کر اس کا لطف اٹھائیں لیکن ٹریک سے دور رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں