جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے، میگا ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

شعیب اختر نے فائنل فور ٹیموں میں افغانستان کی ٹیم کو بھی شامل کیا اور کہا کہ ابھرتی ہوئی ایشیائی ٹیم پختگی اور بلے باز صبر کا مظاہرہ کرے والے تو میگا ایونٹ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔

انہوں نے دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کو بھی بقیہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ فائنل میں پاک بھارت ٹیموں کو دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان 23 فروری کو بھارت کو شکست دے گا، میرا ماننا ہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہونا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو گرین شرٹس پہلے ہی آدھا ٹورنامنٹ جیت چکے ہوں گے۔

انہوں نے شائقین سے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب پر سوال اٹھانے کے بجائے انہیں سپورٹ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں