جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کیا شاہ رخ خان کی فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان اور فلم ڈائریکٹر فرح خان ’میں ہوں نا 2‘ کیلیے دوبارہ اکٹھے ہونے کیلیے تیار ہیں۔ فلم کی تیاری اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہے جکبہ شاہ رخ خان نے حامی بھر لی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ فلم شاہ رخ خان کے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ یہ ’ریڈ چلیز‘ کے بینر تلے بننے والی پہلی بالی وڈ فلم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کا فلم ’میں ہوں نا‘ سے متعلق انکشاف

شاہ رخ خان اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے تاہم جب فرح خان نے جب فلم کی ابتدائی کہانی ان کے سامنے رکھی تو انہوں نے اسے پسند کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ فرح خان نے سیکوئل کیلیے ایک آئیڈیا پیش کیا جو شاہ رخ خان کو پسند آیا۔ ڈائریکٹر اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ اسکرین پلے پر کام کر رہی ہیں۔

’شاہ رخ خان نے فرح خان اور ان کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ اسکرین پلے پر ایمانداری سے کام کریں اور کچھ ایسی چیز لے کر آئیں جو پہلی فلم پر غلبہ حاصل کر لے۔ اسکرپٹ فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔‘

فلم ’میں ہوں نا‘ سال 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس سے فرح خان نے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ فلم میں بالی وڈ ’کنگ‘ کے علاوہ سشمیتا سین، زید خان اور امریتا راؤ نے کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں