جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

الوداعی تقریب کے دوران جذبات کی شدت سے ٹیچر کو دل کا دورہ پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوسروں کی مدد کرنے والے نرم مزاج ٹیچر کو اسکول میں ہونے والی الوداعی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے ایک اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسکول میں دسویں جماعت کے طلبا کی الوداعی تقریب کے دوران جب قومی ترانہ بجایا جا رہا تھا تو استاد سنجے لوہار کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیج پر گرپڑے جس نے طلبا کو حیران و پریشان کردیا۔

قومی ترانے کے دوران ہارٹ اٹیک کے بعد سنجے نامی ٹیچر کو فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے آستھا اسپتال میں لے جایا گیا تاہم وہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

اسکول میں ٹیچر کی موت کی خبر سنتے ہی سوگ چھا گیا جبکہ منور کے علاقے کی فضا بھی سوگوار پوگئی، پالگھر تعلقہ کے منور میں واقع اسکول میں دسویں جماعت کے طلبا کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

الوداعی تقریب میں اساتذہ اور طلبا نے تقاریر کیں اس کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا کہ یہ واقعہ رونما ہوگیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ سنجے لوہار ایک انتہائی نرم مزاج، حساس استاد تھے۔

ان کے رفقا نے بتایا کہ سنجے سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والے تھے، مشکل حالات پر قابو پانے کا ہنر جانتے تھے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے رہتے تھے۔

تاہم وہ دسویں جماعت کے طلبہ کی الوداعی تقریب کے دوران قدرے جذباتی ہو گئے تھے۔ وہ طلبہ اور اساتذہ میں یکساں مقبول تھے۔ لال بہادر شاستری ودیالیہ میں ہر کوئی ان کے انتقال سے صدمے سے دوچار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں