جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا عالمی عدالت پر بھی پابندیوں کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیوں کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ آئی سی سی پر پابندی اسرائیل اور امریکا کیخلاف عدالتی فیصلوں پر لگائی جائےگی۔

آئی سی سی کے عملے اور اہل خانہ پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی جب کہ کورٹ کی مدد کرنے والے امریکی شہری اور اتحادی بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات کی میراتھون جاری ہے۔

خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، ٹرمپ کا بڑا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی ٹیم کو تحلیل کر دیا۔ ایف بی آئی کی خصوصی ٹیم انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی تھی۔

ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سےخصوصی ٹیم کو تحلیل کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع  ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج مزید ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی حکومت کو نئی شکل دینےکی کوششیں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں