متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والا 38 سالہ بھارتی شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی اشک پتن ہارتھ نے اپنے خواب کو حقیقت بناتے ہوئے تازہ ترین بگ ٹکٹ ڈرا میں 25 ملین درہم تقریبا ایک کروڑ سے زائد کا شاندار انعام جیتا۔
پتن ہارتھ گزشتہ 19 سالوں سے شارجہ میں اور اپنے خاندان سے دور رہ رہے ہیں۔
بھارتی شہری گزشتہ 10 سالوں سے اکیلے بگ ٹکٹ کے کوپن خرید رہے تھے اور کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا تھا۔
پتن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تک صدمے میں ہوں جب مجھے فون آیا تو میرا دل بھر آیا چونکہ میں لائیو ڈرا نہیں دیکھ رہا تھا اس لیے یہ ایک بڑا سرپرائز تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ دس سال بعد میری خوشی کا تصور کرسکتے ہیں میں نے آخرکار انعام جیت لیا ہے۔
پتن ہارتھ کا کہنا ہے کہ وہ بگ ٹکٹ کے کوپن خریدتا رہیں گے اور دوسروں کو ان ٹکٹوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گے۔