جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

الیکشن 2024 میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نام کس نے فائنل کیے تھے؟ جنید اکبر کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2024 کے لیے کوئی نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل نہیں کیا، ان کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ لوگ چاہتے ہوں میرے اور گنڈاپور کے درمیان اختلافات ہوں لیکن علی امین گنڈا پور اور میں ایک پیج پر ہوں یا نہیں لوگ بانی کیساتھ ہیں، لوگ میرے لیے نہیں بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسے میں آئیں گے۔

جنید اکبر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2024 کے لیے کوئی نام بانی پی ٹی آئی نے فائنل نہیں کیا، ہمیں بتایا گیا تھا ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے نام بانی نے فائنل کیے لیکن میں نے جب بانی سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا میرے پاس کوئی لسٹ نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی کے نام پر ایم این ایزاورایم پی ایزکی کس نے لسٹیں فائنل کیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کے پیغامات ملتے ہیں اور معلوم ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، بیرسٹرگوہر یاکسی اورنےابھی تک احتجاج سے متعلق بریف نہیں کیا۔

بشریٰ بی بی سے متعلق سوال پر کے پی صدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ایک ہی ملاقات 25 نومبر کی رات ہوئی تھی، بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ نے میرے ساتھ ڈی چوک جانا ہے، جس پر بشریٰ بی بی کو میں نے کہا کہ کوئی جائے یا نہیں ہم ساتھ جائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ کے پی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے مستقبل کا لائحہ عمل لوں گا، مجھے بانی پی ٹی آئی کے آشیرباد کی ضرورت ہے،عوام بانی کیساتھ ہیں۔

مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کیساتھ ہمیں بیٹھنا چاہیے، جن کے پاس اختیار ہو، سب کہتے تھے حکومت کیساتھ بیٹھیں جبکہ ہم کہتے تھے یہ بے اختیار ہیں، ہم نے شروع سے کہا ان کیساتھ بیٹھیں گے، جس کے پاس اختیار ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعےمسائل کاحل نکلے اور عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں