جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

‘بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئیں’

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی کے خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزراء کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزراء نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے ہی سے اڑ گئے ہیں، پتہ نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کی کیا حالت ہو گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں