جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

امریکا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

الاسکا : امریکا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا، طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا، طیارے میں پائلٹ سمیت دس افراد سوار تھے۔

الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا کہ بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا

حکام طیارے کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے 30 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر سے درمیانی ہوا میں ٹکرا گیا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس تباہی کے بعد فلاڈیلفیا کے ایک مصروف محلے میں طبی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں